جناب سیکرٹری زراعت، امور حیوانات، آبپاشی و اسما آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر نے آج مورخہ 24-02-08کو دفتر ناٸب ناظم زراعت توسیع ضلع مظفرآباد کا دورہ کیا۔ جناب سیکرٹری حکومت نے دفتر ناٸب ناظم زراعت ضلع مظفرآباد میں رواں سیزن کے دوران زمینداران کو فراہم کیے جانے والے مختلف اقسام کے پھلدار پودہ جات کے سٹاک کا معاٸنہ کیا۔ اس موقع پرسٹاف کو ہدایت فرماٸی کہ زرعی اصولوں کے مطابق پودہ جات کی تنصیب مکمل کی جاٸے اور زمینداران کو پودہ جات کی دیکھ بھال کے لیے ضروری معلومات فراہم کی جاٸیں۔