Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wpforms-lite domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /mnt/home/agricult/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
ڈاکٹر محمد بشیر بٹ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرتقریب کا انعقاد – Agricultureajk AJK

ڈاکٹر محمد بشیر بٹ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرتقریب کا انعقاد

ڈاکٹر محمد بشیر بٹ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر ان کی محکمہ زراعت کیلئے گراں قدر خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد ہوا۔ جس میں محکمہ زراعت کے آزادکشمیر بھر سے آئے ہوئے آفیسران کے علاوہ محکمہ کے ریٹائرڈ آفیسران نے شرکت کی۔ تقریب کا انعقاد نظامت اعلیٰ زراعت میں ہوا، سٹیج سیکرٹری کے فرائض مبشر سیف نائب ناظم زراعت توسیع جہلم ویلی نے انجام دیئے۔ تقریب سے ناظم اعلیٰ زراعت کے علاوہ ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت راجہ طارق مسعود خان، ریٹائرڈ ناظمین اعلیٰ زراعت محمد افضل ترک، چوہدری حق نواز خان، خواجہ خورشید احمد، ریٹائرڈ ناظم پارکس اینڈ محمد یامین، ناظم زراعت تحقیق خواجہ مسعود اقبال اور ناظم زراعت توسیع سردار محمد زرین خان نے بھی خطاب کیا۔ خواجہ مسعود اقبال نے ڈاکٹر محمد بشیر بٹ ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت کی سروس کا مکمل احاطہ پیش کیا۔ مقررین نے کہا کہ ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمد بشیر بٹ نے دوران سروس جس طرح محنت اور ایمانداری سے آزادکشمیر میں زرعی ترقی کیلئے جو گرانقدر خدمات سرانجام دی ہیں وہ ناقابل فراموش ہیں اور آنے والے آفیسران کیلئے مشعل راہ ہیں۔ سیکرٹری حکومت کے منصب سے باوقار ریٹائرمنٹ محکمہ زراعت کیلئے باعث فخر ہے۔ اس موقع خطاب کرتے ہوئے ریٹائرڈ سیکرٹری حکومت ڈاکٹر محمد بشیر بٹ نے اس پروقار الوداعی تقریب کے انعقاد پر محکمہ کے آفیسران اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزادکشمیر زرعی ترقی کیلئے قدرتی وسائل سے مالا مال ہے آفیسران کی ذمہ داری ہے کہ وہ جانفشانی سے زرعی ترقی کیلئے اپنا کردار ادا کریں کیونکہ کسی بھی ریاست کی ترقی کا دارومدار زراعت پر ہے۔ انہوں نے محکمہ کے آفیسران سے کہا کہ وہ دلجمعی سے بروقت اپنا فرائض کی بجاآوری کریں جس سے ناصرف محکمہ کی نیک نامی ہوگی بلکہ لوگوں کا محکمہ پر اعتماد بھی بحال ہوگا۔ تقریب میں ریٹائرڈ ناظم پارکس اینڈ ہارٹیکلچر محمد یامین نے ڈاکٹرمحمدبشیربٹ کے اعزاز میں تحریر کئے گئے اشعار سے شرکاء تقریب کو محظوظ کیا۔ تقریب کے اختتام پر محکمہ کی ترقی اور ریٹائرڈ آفیسر کی آئندہ زندگی میں خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

 

Leave a Reply